محکمہ ایکسائز: ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

        محکمہ ایکسائز: ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

  



ملتان (نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان نے وفاقی و صوبائی اداروں میں ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز ملتان کی ہدایت پر وفاقی و صوبائی اداروں کے زیر استعمال گاڑیوں کے ذمہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لیئے ان کے سربراہوں کو نوٹسز جاری کر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

دیئے ہیں ایکسائز ذرائع کے مطابق وفاقی و صوبائی اداروں کی 360 گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ ہیں جن میں نیشنل ہائی وے 4 گاڑیاں پنجاب پولیس 26، نشتر میڈیکل کالج 10، سپیشل ایجوکیشن 16، فوڈ ڈیپارٹمنٹ 3، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ 12، ایگری کلچر 10 گاڑیوں سمیت متعدد صوبائی و ضلعی اداروں کی 279 گاڑیاں نادہندہ ہیں جن کے ذمہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے واجب الاداء ہیں ڈائریکٹر ایکسائز ملتان نے موٹر چیکنگ پر مامور ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ ڈویڑن بھر میں سرکاری نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاون کیا جائے تاکہ حکومتی محاصل کو یقینی بنایا جاسکے۔ علاوہ ازیں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کیاگیا ہے۔ موٹر برانچ کی ٹیموں نے شہر بھر میں چیکنگ کے دوران بیسیوں گاڑیوں کے شارٹ ٹوکن ٹیکس پر دستاویزات تحویل میں لے لیئے جبکہ متعدد غیر رجسٹرڈ گاڑیاں تھانہ بند کردی گئیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیش ملتان عبداللہ خان جلبانی کی ہدایت پر اے ای ٹی اوز سید احسان شاہ، امین بھٹی، ظہیر احمد وٹو، راو لیاقت علی اور علیم اختر کی نگرانی میں 5 ٹیموں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں بائی پاس، ہیڈ محمد والہ، واپڈا ٹاون، این ایل سی بائی پاس، شیرشاہ ٹول پلازہ، چونگی نمبر 9 اور شمس آباد سمیت مختلف چوراہوں پر ناکے لگا کر چیکنگ کے دوران 196 گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہونے پر چالان کرکے دستاویزات قبضہ میں لے لئیے گئے ہیں جبکہ متعدد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کردیا گیا ہے ایکسائز ذرائع کے مطابق گذشتہ روز کی غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ سے محکمہ کو لاکھوں روپے کی ریکوری متوقع ہے۔

فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر