جرمن صدر کا ایران کوقومی دن پربھیجاگیا مبارکباد کا پیغام غلطی قرار

جرمن صدر کا ایران کوقومی دن پربھیجاگیا مبارکباد کا پیغام غلطی قرار

  



برلن(این این آئی)جرمنی کے وفاقی صدر فرانک والٹر شٹائن مائر کے دفتر نے ایران کے قومی دن کے موقع پر ایرانی حکومت کو مبارکباد کا پیغام بذریعہ ٹیلیگرام ارسال کر دیاہے تاہم اسے ایک شرمناک غلطی قرار دیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ تہران میں جرمن سفارتخانے نے ایران کے قومی دن کی تعطیل کے موقع پر حکومت کو مبارکباد کا ٹیلیگرام بھیجا، حالانکہ وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر ایران کی موجودہ سیاسی صورتحال اور نئی پیشرفت کی وجہ سے اس سال ایران کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد کا کوئی پیغام نہیں بھیجنا چاہتے تھے۔

مزید : علاقائی