ٹرینوں میں بغیرشناخت ایکسس فیئرٹکٹ بنانے پرپابندی

  ٹرینوں میں بغیرشناخت ایکسس فیئرٹکٹ بنانے پرپابندی

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ہیڈ کوارٹر نے مسافرٹرینوں کی سکیورٹی کویقینی بنانے کیلئے مسافرٹرینوں میں بھی بغیرشناختی کارڈیاشناخت کے ایکسس فیئرٹکٹ(ای ایف ٹی)بنانے پرپابندی عائد کردی ہے۔ملتان سمیت(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

تمام ڈویژنوں کوجاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ ریزرویشن آفس کی طرح مسافرٹرینوں میں بھی ایسے مسافرجوجلدبازی میں ریزرویشن کروائے یاٹکٹ لئے بغیرچڑھ جاتے ہیں ان کی ٹرین کے اندرٹکٹ (ای ایف ٹی)بناتے ہوئے اس امرکویقینی بنایاجائے کہ ان کاشناختی کارڈنمبرای ایف ٹی پردرج کیاگیاہے۔شناختی کارڈپاس نہ ہونے کی صورت میں پاسپورٹ،لائسنس،سکول کالج یامحکمانہ کارڈطلب کرکے شناخت کویقینی بنایاجائے۔

ٹکٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر