عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کانوٹس لے، محمد زوار بہادر

  عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کانوٹس لے، محمد زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی جانب سے جندروٹ اور نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے کوٹلی کے گاوئں جبار، سندھارا،(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

سنبل گلی اور دبسی کو نشانہ بنانے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 10 شہریوں کے شدید زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برداری اور اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ بھارتی حارجیت اور گولہ باری سے اب تک سینکڑوں گھروں اور میویشوں کا نقصان اورسینکڑوں افرادشہید ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت مقبوضہ کشمیراور بھارت میں متنازعہ شہریت بل کی مخالفت اور اندرونی صورت حال سے بھکلاہٹ کا شکار ہوکراس سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان پر جنگ مسلط کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کھلا اعلان جنگ ہے جس کا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ عالمی ادارے تماشائی کا کردارختم کریں ورنہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ سے دنیا بھر کا امن تباہ و برباد ہو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پروفیسر جاوید اعوان، مفتی تصدق حسین،محمد ارشد مہر،رشید احمد رضوی،مولانا نصیر احمد نورانی،ملک محبوب قادری،مولاناحافظ سلیم اعوان اورقاری لیاقت علی رضوی بھی موجود تھے۔ قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بھارت اور دیگر ملک دشمنوں کے مقابلے میں متحد ہے۔ ہم کسی کو وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دین گے قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے اور بھارت کی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
زوار بہادر