حکومت فلاپ،ملک کی معاشی حالت ابتر، بے روزگاری سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں، ڈاکٹر آصف کرمانی

حکومت فلاپ،ملک کی معاشی حالت ابتر، بے روزگاری سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈ اکٹر محمد آصف کرمانی نے یوتھ ونگ کی مرکزی ایڈوائیزری کمیٹی کے رکن ڈاکٹر میاں صدیق(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

آثم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے شہر یوں کاجینا محال کردیاہے۔ ملک کی معاشی حالت ابتر ہے کاروباری طبقہ حکمرانوں نے نالاں ہے بیروزگاری کی وجہ سے لوگ خو د کشیاں کررہے ہیں۔ او رنوبت فاقوں پر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت بیر ون ممالک کام کرنے والے پاکستانی بھی ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں آخرمیں انہوں نے کہا میاں نوازشریف روبصحت ہونے پر وطن واپس پہنچیں گے اور میاں شہبا زشریف کی آمد اگلے ماہ مارچ میں متوقع ہے جبکہ حکمرانوں کا مریم نواز شریف کو اپنے والد کی عیادت کے لئے لند ن نہ جانے دینا غیر اخلاقی، غیر سیاسی اور غیر قانونی حرکت ہے۔
آصف کرمانی