حکومت نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار فراہم کرے گی،سردارجاویداختر

      حکومت نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار فراہم کرے گی،سردارجاویداختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصبہ کالا (نمائندہ پاکستان)حلقہ میں 10کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،پی ٹی آئی حکومت وعدہ کے مطابق بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کرے گی،عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیر اعلی رہیں گے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سردار (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

جاوید اختر لُنڈ نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ میں سیوریج منصوبوں پر 10کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے اور منصوبوں پر کام جاری ہیں محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل حل کرنے کی بھر پور کوششیں کر رہے ہیں کیونکہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اس موقعہ پر ایم پی اے نے کہا کہ حلقہ میں چلنے والی واٹر سپلائی سکیمیں جو کہ بجلی بل کی عدم ادائیگی پر آئے روز بند ہو جاتی ہیں اب ان کو بجلی کی بجائے سولر سسٹم کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی بلا تعطل فراہم کیا جاسکے مزید انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ حکومت پورا کرے گی نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا جائے گا وزیر اعلی پنجاب بارے سوال پر سردار جاوید اختر لُنڈ نے کہا کہ سردار عثمان خان بزدار ہی وزیر اعلی پنجاب رہیں گے آخر میں انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت نے کرپشن کو اوپرسے ختم کرنے کا عہد کیا اب اسی طرح نچلی سطح پر بھی کرپشن خاتمہ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔