ریلوے سگنلز کوسولر پینل سے منسلک کرنیکا فیصلہ،اقدامات شروع

  ریلوے سگنلز کوسولر پینل سے منسلک کرنیکا فیصلہ،اقدامات شروع

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)انگریزدورکے مٹی کے تیل سے جلنے والے لیمپ ختم کرکے ڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے ڈویژن بھرمیں لیول کراسنگ گیٹ پرموجودسگنلزکوسولرپینل سے منسلک کرنے کافیصلہ کیاہے۔سولرپینل پرسگنل منتقل ہونے سے ریلوے کومٹی کے تیل کی مدمیں لاکھوں روپے ماہانہ بچت ہوگی۔بتایاجاتاہے کہ اس سلسلہ میں تمام سیکشنوں کے پی ڈبلیو(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

آئیزکواپنے سیکشنوں میں موجودلیول کراسنگز(ریلوے پھاٹک)کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدائت کردی گئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق انگریزدورسے رات کے اوقات میں ریلوے پھاٹکوں کے پلروں پرمٹی کے تیل سے جلنے والے لیمپ رکھے جاتے ہیں جوگیٹ بندہونے پرلال ہونے کی وجہ سے نجی وہیکل کے ڈرائیورکودورسے ہی بندہونے سے متعلق آگاہی فراہم کردیتے ہیں اب ان لیمپوں کی جگہ ایک چھوٹے سولرپینل کے ساتھ چھوٹی بیٹری لگاکررات اس کے ساتھ لگی ایل ای ڈی لائٹ کورات کے اوقات میں پھاٹک بندہونے کی آگاہی کے لئے استعمال کیاجائے گا۔

اقدامات

مزید : ملتان صفحہ آخر