رحیم یارخان: انجینئرز فیڈریشن کامطالبات منظوری کیلئے احتجاج، دسویں روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال

        رحیم یارخان: انجینئرز فیڈریشن کامطالبات منظوری کیلئے احتجاج، دسویں ...

  



رحیمیارخان(بیورورپورٹ)پاکستان ڈپلومہ انجینئرفیڈریشن نے مطالبات کے حق میں دسویں روزبھی قلم چھوڑہڑتال کی، ڈویژنل کینال آفس میں محکمہ انہار، محکمہ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل کے تمام سب انجینئرز، سینئراسسٹ انجینئرنے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپوراحتجاج کیااورمطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرپی ڈی ای اوایف عبدالحنان نے کہاکہ ٹیکنیکل الاؤنس کاحصول، سروس سٹرکچراوراین ٹی سی ایکٹ کے مطالبات کامطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے جائزحقوق ہمیں دیئے جائیں،ہم اپنے مطالبات کے حصول تک اپنااحتجاج جاری رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ گھرکی گزراوقات مشکل ہوچکی ہے حکومتی عہدیداران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی، انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات نہ مان کرہمارے حقوق پرڈاکہ ڈالاجارہاہے جوسراسرزیادتی ہے، انہوں نے کہاکہ سب انجینئرزکافیڈرل فکسڈالاؤنس ہوتاہے جوصرف اریگیشن کے سب ایجینئرزکودیاجارہاہے لیکن باقی محکموں کے سب انجینئرزکونہیں دیاجارہاہے اسے برابری کی بنیادی پردیاجائے، اس موقع پرمظاہرین نے پلے کارڈاٹھارکھے تھے اورمطالبات کے حق میں نعرہ بازی کررہے تھے، اس موقع پرعدنان کشنودودیگرنے بھی خطاب کیا۔

ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر