سی پی او ملتان کے بھائی کی گاڑی کو حادثہ

  سی پی او ملتان کے بھائی کی گاڑی کو حادثہ

  



ملتان(وقائع نگار)سی پی او ملتان زبیر دریشک کے بھائی کی گاڑی حادثہ کا نشانہ بن گئی۔ تفصیل کے مطابق خان پور 4چک کے قریب سی پی او ملتان کے بھائی افضل خان دریشک کی گاڑی سامنے سے آنے والی تیز(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگئی،جس کی وجہ سے افضل دریشک کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،جبکہ گاڑی میں سوار حادثہ میں محظوظ رہے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ریسکیو1122کی مدد ٹی ایچ کیو منتقل کیاگیا، واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔

حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر