نامور شاعر امید ملتانی کی 17ویں برسی پر تقریبات

  نامور شاعر امید ملتانی کی 17ویں برسی پر تقریبات

  



ملتان (اے پی پی)سرائیکی اوراردو کے نامور شاعر امید ملتانی کی 17ویں برسی گزشتہ روز کو منائی گئی ہے۔ ان کا اصل نام محمد نوازانصاری تھا۔ وہ 1922ء کوملتان کے علاقے بوہڑ گیٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کی مادری (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

زبان سرائیکی تھی لیکن امیدملتانی نے اردو اورسرائیکی زبان کواظہارکا ذریعہ بنایا۔1972میں ”سرائیکی مجلس ادب“ کے نام سے ایک تنظیم رجسٹرکروائی اور اس کے تحت پندرہ روزہ مشاعروں کا آغاز کیا۔ان کے تین شعری مجموعے منظرعام پرآئے جن میں ایک کتاب پر آپ کو وزرارت مذہبی امور کی جانب سے صدارتی ایوارڈ دیاگیا۔11فروری 2003ء کو ملتان میں انتقال کرگئے۔

تقریبات

مزید : ملتان صفحہ آخر