ہشتم ریاضی کا پیپر آؤٹ کرنے میں ملوث فیصل آباد کا ٹیچر معطل

  ہشتم ریاضی کا پیپر آؤٹ کرنے میں ملوث فیصل آباد کا ٹیچر معطل

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے گورنمنٹ ہائی سکول فیصل آباد کے ٹیچر محمد خرم شہزاد کو ہشتم ریاضی کا پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث پائے جانے پر معطل کردیا، (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

پرچہ لیک آؤٹ کرنے پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے خرم شہزاد کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ خرم شہزاد ریاضی کا پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث ہیں۔ پرچہ سینٹر پر آنے کے بعد خرم شہزاد نے ریاضی کا پرچہ آؤٹ کیا۔ پنجاب ایگزامیشن کمیشن نے خرم شہزاد کے جرم کا انکشاف ہونے کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن کو مذکورہ ٹیچر کو معطل کرنے کے بعد اسکے خلاف محکمانہ کارروائی کی بھی سفارش کردی ہے۔

معطل

مزید : ملتان صفحہ آخر