پی ایس میلہ، ملتان سلطان کی پروموشن شروع، جوش وخروش میں اضافہ

  پی ایس میلہ، ملتان سلطان کی پروموشن شروع، جوش وخروش میں اضافہ

  



ملتان، لودھراں (نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)ملتان سلطان کی پروموشن شروع ہوگئی، علی ترین، عرفان اورعثمان قادر نے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا،طلبا وطالبات کو سپورٹ کرنے اور گراونڈ میں آنے کی دعوت دیدی ہے، تفصیل کے مطابق پاکستان کرکٹ لیگ 2020ء کے سیزن کیلئے ملتان سلطان کے کھلاڑی میدان میں نکل آئے گزشتہ روز ٹیم کے مالک علی ترین(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

اور بالر محمد عرفان، اور عثمان قادر نے زکریا یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی اور نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، زکریا یونیورسٹی میں علی ترین اورکھلاڑیوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے ملاقات کی اس موقع پر وی سی نے ملتان سلطان کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ان کا کہنا تھا کہ میچز کے انعقاد سے ملتان کا سافٹ امیج ابھر کر سامنے آئے گا، معاشرے میں برداشت بڑھے گی،بعدازں تقریب میں طلبا وطالبات میں آفیشل شرٹ تقسیم کئے گئیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطان کے ونر علی ترین کا کہنا تھاکہ جیت ہمارا مقد ر بنے گی،پہلی بار ملتان کی ٹیم اپنے ہوم گراونڈ میں کھیلے گی ہمیں امید ہے یہاں کے شائقین کی بھرپور محبت اور سپورٹ ملے گی، جس دن ملتان سلطان کی بولی جیتے تھے تب سے یہی سوال تھا ملتان میں میچ کب ہوگاملتان کی یونیورسٹی میں سب کو دعوت دینے آئے ہوئے ہیں کہ اسٹیڈیم میں آ کر ٹیم کو سپورٹ کریں ہماری ٹیم میں لوکل کھلاڑیوں کی کمی ہے جو آنے والے برسوں میں دور کرلی جائے گی ہمارے لانگ ٹرم گول ہیں اس لیے ینگ کھلاڑیوں کو آگے لا رہے ہیں ہوم گراونڈ کا فائدہ تب ہی ہوگا جب ہمارے لوگ گراونڈ میں آئیں گے دریں اثنا ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا ہے کہ کرکٹ پاکستانی قوم کو جنون ہے، ملتان سلطان کو اپنے ہوم گراونڈ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی ترین خان کی کاوشوں سے ملتان میں کرکٹ کو فروغ ملے گا، وہ ملتان سلطان کے اونر علی ترین کرکڑ محمد عرفان اور عثمان قادر کی یونیورسٹی آمد اورتقریب سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ ہماری طالبات بھی کھیلوں میں کسی سے کم نہیں ویمن کرکٹ لیگ میں ہماری یونیورسٹی کی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی تھی اس ایونٹ میں ملتان سلطان کی سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی لگن اور پیشہ ورانہ قابلیت انتہائی تسلی بخش ہے اور ہماری نوجوان نسل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر علی ترین کا کہنا تھا کہ ہم ویمن یونیورسٹی میں طالبات کو دعوت دینے آئے ہیں کہ وہ گراونڈ میں آکر اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں ہماری خواتین کسی سے کم نہیں ہیں کھیلوں کے میدان میں ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہیں ہم نے ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا تھا تاکے طالبات اس کھیل میں اپنے جوہر دکھائیں ہمار ا پلیٹ فارم طالبات کے لئے ہمیشہ کھلار ہے گا۔ اس موقع پر رجسڑار خرم شہزاد نے کہا کہ طالبات میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کرنی چاہیے اس سے ان کی قائدانہ صلاحیتوں اجاگر ہوں گی اور وہ عملی زنرگی میں کامیابی اور اعتماد سے قدم رکھ سکیں گی۔ اس تقریب کا انعقاد ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افئیر کے زیر نگرانی کروایا گیا ہے۔ یہ لودھراں پائلٹ پروجیکٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔ تقریب میں پروفیسر فرزانہ اکرم، پروفیسر ارم امیتاز پروفیسر شبانہ تبسم، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد ازں پاکستان سپر لیگ ملتان سلطان ٹیم کے مالک علی خان ترین نے زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔جہاں طلباو طالبات سے مختلف میچز کے حوالے سے سوالات اور بچوں کے درمیان کرکٹ کے میچز کھیلنے اور جیتنے پر ملتان سلطان کی شرٹس تقسیم کی گئی۔علی خان ترین نے کہاکہ زرعی جامعہ کے طلبہء میں کھیل کا بھرپور شوق نظر ا?رہا ہے ہم بچوں میں فری پاسز بھی تقسیم کرینگے تاکہ طلبہ گراؤنڈ میں بیٹھ کر کرکٹ دیکھے اور خوب لطف اندوز ہوں ہماری ٹیم میں سنیئر اور جونیئر دونوں پلئیرز کھیل رہے ہیں جس کا ہمیں بہت فائدہ ہو گا۔ہمیں ملتان سلطان ٹیم کو سپورٹ کرنا ہے تاکہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان کا نام روشن ہو سکے۔ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا مزہ تب ہے جب ہر ٹیم کو ہوم گراونڈ پر کھیلنے کا موقع ملے۔ملتان کو میزبانی کے لیے تین میچز ملے کوشش ہوگی اگلے پی ایس ایل میں زیادہ میچز ملیں۔نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنا میرا مقصد ہے۔میرٹ پر نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لایا جائے گا۔ ہم اپنے اسکواڈ سے بہت خوش ہیں۔ انشاء اللہ جیسے جیسے سال گزرتے جائیں گے ہماری کوشش ہوگی کہ ہم نوجوان کھلاڑیوں کو نکھار کر سامنے لائیں۔ہم لانگ ٹرم حکمت عملی پر فوکس کررہے ہیں۔ ہمارے مینٹور شاہد آ?فریدی ہیں۔ہم چاہیں گے کہ وہ ہمارے فیوچر پلیئرز اور نوجوان کپتان کو گروم کریں اس سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا۔ علی ترین نے کہا کہ موجودہ سال میں ہمارا پہلا ڈرافٹ تھا انشاء اللہ ٹیم بہترین پرفارم کریگی۔ہوم گراؤنڈ کا فائدہ تب ہوگا جب زیادہ سے زیادہ لوگ میچ دیکھنے آئیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔ انشاء اللہ ہم ملتان کے تینوں میچز جیتیں گے اور ٹیم پی ایس ایل میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سلطانز کی موبلائزیشن مہم کے دوران بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر