غرباء اہلحدیث سیکڑوں سال تبلیغ میں سرگرم ہے،عبدالرحمن سلفی

غرباء اہلحدیث سیکڑوں سال تبلیغ میں سرگرم ہے،عبدالرحمن سلفی

  



کراچی(پ ر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی نے جامع مسجد محمدی حیدرآباد سندھ میں ہونے والی عظیم الشان ”پیغام سیرت محسن انسانیت ﷺ کانفرنس“ کی زبردست کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے جماعت کی بزرگ شخصیت عبدالوہاب چندریگر، شیخ اشفاق، مولانا عبداللہ علوی اور عمران رشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت غرباء اہلحدیث پاک و ہند میں (102) ایک سو دو سال سے دینی دعوت و تبلیغ میں سرگرم عمل ہے ہماری جماعت کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام الناس کو قرآن و حدیث اور رسالت مآب ﷺ کا پیغام پہنچائیں کیونکہ یہ پیغمبرانِ دین کا مشن ہے اور علماء کرام اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ رب تعالیٰ کے پیغامِ ربانی کو من و عن لوگوں تک پہنچائیں۔مولانا سلفی نے کہا کہ انسانی زندگی کے سارے مسائل قرآن و حدیث کی آیات اور احادیث رسول اللہ ﷺ میں قیمتی موتیوں کی طرح بکھرے پڑے ہیں ہم نے انہیں سمیٹنا ہے اور اپنی جھولی میں ڈال کر تادم زیست ان پر عمل کرنا ہے۔ تاکہ ہم دنیاوی اور دینی زندگی میں سرخرو ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کی جانب سے پورے پاکستان میں ہونے والی کانفرنسز اور سیمینارز کے انعقاد کا مقصد بھی قرآن و حدیث کے پرچم کو بلند کرنا ہے تاکہ ہر مکتبہ فکر کے افراد محمدی پرچم کے سایہ تلے جمع ہوکر دینی منہج کو سنجیدہ انداز میں سمجھ سکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر