جامعہ کراچی: یوم مصطفی 12 فروری کو منعقد ہوگا

جامعہ کراچی: یوم مصطفی 12 فروری کو منعقد ہوگا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام یوم مصطفیﷺ بروزبدھ12 فروری 2020 ء کو صبح 11:00بجے پارکنگ گراؤنڈ بالمقابل آرٹس لابی جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ نامور نعت خواں اور مقررین شرکت کریں گے۔مقررین میں مولانامحمد رضاداؤانی،معراج الہدیٰ صدیقی،علامہ شبیر حسین میثمی،عارف حسین الجانی،میرسجاد میر،شجاع رضوی اور دیگر شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر