گورنرسندھ کی متحدہ رہنما سید امین الحق کے گھر آمد

گورنرسندھ کی متحدہ رہنما سید امین الحق کے گھر آمد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل منگل کے روز متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے سید امین الحق سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعابھی کی۔ گورنرسندھ نے سید امین الحق کو دلاسہ دیتے ہوئے کہاکہ ماں کی جدائی کا صدمہ ناقابل تلافی ہوتا ہے، اللّہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر