خواتین کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہلا رضا

خواتین کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہلا رضا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر محکمہ ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر مکمل تحفظ فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں تمام سرکاری و نجی اداروں میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ دفتروں میں کام کرنے والے افراد کو اس بارے میں مکمل آگاہی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ یہ بات انہوں نے محکمہ جاتی اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں قائم 15 شکایتی مراکز کو مزید آپگریڈ کیا جارہا ہے تاکہ متاثرہ خواتین کو بروقت قانونی، طبی اور مالی معاونت کی فراہمی یقینی بنائی جاسکئے۔ سیدہ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ان مراکز سے رجوع کرنے والی متاثرہ خواتین کو بلامعاوضہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ رواں برس 1000 سے زائد خواتین نے ان مراکز سے رابطہ کیا جن میں زیادہ تر کیسز خاندانی و گھریلوں تشدد، جائداد کے تنازع سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے تھے۔ سیدہ شہلا رضا نے کہاکہ کام کرنے کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلاف نافذ العمل ایکٹ کے تحت بھی محکمہ بھرپور انداز سے کارروائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔۔ یہ بات واضح رہے کہ اس ایکٹ کے تحت مرد و خواتین دونوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بناناکر ہی ہم ان کو معاشرے میں ان کا مقام دلواسکتے ہیں اس سلسلے میں ہنر مند خواتین کی مارکیٹسز تک رسائی آسان بنائی جارہی ہے جبکہ این جی اوز سے مل کر دیہی علاقوں کی ہنر مند خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو شہری علاقوں میں متعارف کروانے کے لیے محکمہ ترقی نسواں اور این جی اوز کے مشترکہ تعاون سے متعدد میلوں کا انعقاد بھی کروایا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر