سرائے نورنگ میں اشتہاری گھر کے اندر قتل

  سرائے نورنگ میں اشتہاری گھر کے اندر قتل

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تجوڑی کے علاقے انگریزمستی خیل میں ملزمان گھرمیں داخل ہوکراشتہاری مجرم کو قتل کردیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تجوڑی پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ عطاء اللہ ولدچنارگل سکنہ انگریزمستی خیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ وہ اپنے بھائی نیکمت اللہ کے ہمراہ گھر کے کمرے میں محوخواب تھے صبح میں بیدارہوکرکمرے کابیٹری بلب روشن کیااوردروازہ کھول کر کپڑے تبدیل کرنے میں مصروف گئے کہ اس دوران مبینہ ملزمان وزیراحمدولدوزیرجان اورسمیع اللہ ولدسیف اللہ سکنہ تاجبی خیل بہ مسلح گھرمیں داخل ہوکرکمرے میں محوخواب بھائی نیکمت اللہ پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں جس کے نتیجے میں ان کا بھائی جاں بحق ہوگیا جبکہ میں خوش قسمتی سے بچ گیا پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ملزمان کے ساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی ہے پولیس نے مزیدبتایاکہ مقتول نیکمت اللہ اشتہاری مجرم ور تجوڑی پولیس کومطلوب تھاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر