پاکستان ایمبیسی رباط مراکش میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا

    پاکستان ایمبیسی رباط مراکش میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا

  



کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستان ایمبیسی رباط مراکش میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں اور مختلف ممالک کے سفا رت کاروں کے علاوہ مقامی صحافیوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی سفیر حامد اصغر نے حاضرین کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی حکومت کی طرف سے ہونے والے مظالم سے آگاہ کیااور حاضرین کو صدر پاکستان عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔تقریب میں مراکش میں آنے والے نئے کمرشل کونسلر جنید احمد میمن نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔مراکش میں متعین پاکستانی ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر طلحہ الطاف نے حاضرین کو ویڈیو ڈاکومینٹری کے ذریعے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مزید تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تقریب کے آخر میں سفیر نے مہمانوں کی طرف سے کیے گئے سوالوں کے جواب دیے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر