مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے،مرتضیٰ بلوچ

مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے،مرتضیٰ بلوچ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں اور خصوصی ترقی غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ہے جس کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے اور اس مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ یہ بات انہوں پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے صدر سابق یوسی ناظم قائد آباد را صالح محمد کے برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و صدر پی پی پی ضلع ملیر غلام مرتضء بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر راجپوت برادری کو خوش آمدید کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ شمولیت کا اعلان ملیر پریس کلب میں کیا گیا، شمولیت کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجا عبدالرزاق بلوچ، میر عباس تالپور، اختر یوسف عارفانی، سید مزمل شاھ سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ نے مذید کہا کہ پی ٹی آئی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے عوام وفاقی حکومت سے مایوس ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے گلدستے میں تمام قومیتیں اور برادریاں خوشبودار پھولوں کی مانند ہیں اور ہم پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے بھائیوں کو خوش آمدید کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں اور خصوصی ترقی و صدر پی پی پی ضلع ملیر غلام مرتضء بلوچ نے ملیر پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی اور انہوں نے ملیر پریس کلب پہنچ کر صدر میر ذوالفقار میر جت، جنرل سیکریٹری علی محمد گبول سمیت عھدیداران کو اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے صوبائی وزیر نے ملیر پریس کلب نو منتخب عھدیداران سمیت صحافیوں سے ڈسٹرکٹ ملیر کے مسائل اور جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ھمیشہ آزاد صحافت کو سپورٹ کیا ہے امید ہے کہ منتخب عہدیداران ملیر کی عوام کے مسائل قلم کے ذریعے اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر