پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکورٹی کاانسداد منشیات کا مشترکہ آپریشن

  پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکورٹی کاانسداد منشیات کا مشترکہ آپریشن

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے جہاز نے گوادر کے جنوب مغرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز کے تحت تعیناتی کیدوران پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے منشیات سے بھری ایک کشتی ضبط کرلی۔منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لی گئی کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جس کی مالیت258 ملین اور وزن 1290 کلو گرام تھا.پکڑی جانے والی منشیات مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی۔پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے اینٹی نارکوٹکس آپریشن اور منشیات کی ضبطگی ملکی بحری حدود کے دفاع، اور بحری قذاقی، سمندری دہشت گردی، منشیات،ہتھیارو ں اور انسانی سمگلنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پاک بحریہ کی موثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔پاک بحریہ کا فلیٹ ملکی سمندری حدود اور ساحلی پٹی کی بھرپور میری ٹائم اور فضائی نگرانی کر رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کا انسداد کیا جا سکے۔پاک بحر یہ اورپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ملکی سمندری حدود میں امن و امان کے نفاذ کے لئے اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر