کشمیری اور فلسطینی عوام کی حمایت مشترکہ ذمہ داری ہے،علامہ کرم الدین

    کشمیری اور فلسطینی عوام کی حمایت مشترکہ ذمہ داری ہے،علامہ کرم الدین

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل کراچی و ملی یکجہتی کونسل کراچی کے رہنما علامہ کرم الدین واعظی نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ مظلوم امت مسلمہ کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہر فرد مسلم کی ذمہ داری ہے خصوصا کشمیر اور فلسطین کی عوام برسوں سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں جنکی حمایت کرنا اور اپنی استطاعت کے مطابق انکا دفاع کرنا تمام امت مسلمہ کی ذمہ داری بنتی ہے،کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کی حل کے لیے تمام مسلم ممالک کے حکمرانوں کو مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے،بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض مسلم ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی اور مصلحت پسندی کی وجہ سے یہود و نصارٰی امت مسلمہ پر ظلم و زیادتی کررہے ہیں،اللہ تعالٰی امت مسلمہ کے مسائل کو جلد حل فرمائے اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کو امت مسلمہ کے درد رکھتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کرنے کی توفیق عطاء فرمائے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر