بھارتی مہم جوئی کا بھرپور انداز میں جواب دیں گے، نصرت واحد

  بھارتی مہم جوئی کا بھرپور انداز میں جواب دیں گے، نصرت واحد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ بھارتی مہم جوئی کا بھرپور انداز میں جواب دیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات قابل مذمت ہیں۔ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ مودی کی پالیسیوں اور جارحانہ رویہ نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی راہ ہموار کردی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی اہمیت کا حامل بنادیا ہے۔ پہلی بار امریکی، برطانیہ اور یورپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے جو تحریک انصاف کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو ختم اور بے گناہ افراد کو رہا یا جائے۔