ڈس انفارمیشن سیل عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

  ڈس انفارمیشن سیل عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقعہ پر پی ٹی آئی اراکین سندھ ڈاکٹر سعید آفریدی، دعا بھٹو، شاہنواز جدون و دیگر رہنما بھی موجود تھی۔ حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کچھ ڈس انفارمیشن سیل عوام کو گمراہ کر رہے کہ پاکستان کی اکانومی درست نہیں ہوئی ہے۔ ایک سازش کے تحت ہماری حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن حقیقت میں ایسی صورتحال ہے نہیں ہے آج کیبنٹ میں اور بھی اچھی خبریں سننے کو عوام کو ملیں گی غریب عوام کے لئے مہنگائی کو کم کیا جارہا ہے۔ ملک دشمنوں نے پئسے روپے کو زبردستی دبا کر رکھا تھا۔ گزشتہ حکمرانوں نے اپنے مقاصد کے لئے قرضے لئے تھے ہماری ٹیم نے اس پر قابو پایا تو ڈالر اپنی جگہ پر آگیا جس کی وجہ مہنگائی ہوگئی آج پوری دنیا میں ایل این جی سستی ہوگئی ہے لیکن گزشہ حکومتوں نے ایل این جی مہنگی خریدی گئس کی سندھ میں قلت نہیں ہے سندھ حکومت نے پائپ لائن کا رستہ نہیں بنایا جس کی وجہ سے قلت ہوئی۔ گندم کی چوری سندھ حکومت نے خود کی ان کے چوہے گندم کھا گئے کھا گئے جس کی وجہ سے بعد میں گندم کو امپورٹ کرنا پڑا۔ ہمیں تو پاکستان آئی سی یو میں ملا تھا اگر موثر اقدامات نہیں کئے جاتے تو ملک کا دیوالیہ ہوجاتا ہم بوری اٹھا کر ایک وقت کی روٹی کے لئے گھوم رہے تھے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ چکا ہے اکانومی بحال ہوچکی ہے ڈیڑ سال میں معیشت مستحکم ہوچکی ہے ہماری ایکسپورٹ زیادہ ہوچکی ہے فارین سرمایہ کاری بڑھ چکی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر