گلستان جوہر میں انڈر بائی پاس بنوایا جائے،بلال غفار

گلستان جوہر میں انڈر بائی پاس بنوایا جائے،بلال غفار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے سندھ حکومت سے حلقہ پی ایس 103 کے علاقے گلستان جوہر میں جوہر موڑ پر ٹریفک سگنل اور انڈر بائے پاس بنوانے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے کراچی ترقیاتی پروگرام کے تحت شہر میں بڑھتے ٹریفک کے نظام کو نظر انداز نہ کرے گلستان جوہر میں شاہراہ راشد منہاس پر ٹریفک کا نظام عمومی طور پر بدانتظامی کا شکار ہے راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر کے باہر روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک بے تحاشہ جام ہوتا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ راشد منہاس شاہراہ پر دور دور تک ٹریفک سگنل کا کہیں وجود نہیں ہے جس کے باعث ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے سندھ حکومت راشد منہاس روڈ پر ٹریفک سگنل اور انڈر بائے پاس بنوانے کے لیے سنجیدہ ہوں اس سے قبل متعدد بار ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ کو عرضی دے چکے ہیں حلقے میں ٹریفک سگنل اور انڈر بائے پاس بننے سے عوامی مشکلات میں یقینی طور پر کمی آئے گی کراچی کے ٹریفک کا نظام 70 کے زمانے کا ہے اس نظام کو بدلنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر حکمت عملی تشکیل دینا بے حد ضروری ہے سندھ حکومت سمیت متعلقہ ادارے کراچی کے ٹریفک کے نظام کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر