آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی درجے ترقی 5ویں نمبر پر آگئے

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی درجے ترقی 5ویں نمبر پر آگئے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔قومی بلے باز بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 2درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگئے۔پاکستان ساتویں نمبر پر براجمان ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔قومی ٹیم کی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں قومی بلے باز بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجے ترقی ہو گئی ہے اوربابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلی،اسٹیو اسمتھ دوسری، مارنس لبوشین تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اسد شفیق ایک درجے ترقی پاکر18ویں،اظہر علی27ویں،شان مسعود32ویں اور حارث سہیل52ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں،پٹ کمنز پہلے، نیل ویگنردوسرے،جیسنہولڈرتیسرے،ربادا چوتھے،مچل سٹارک 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے محمد عباس 14ویں، یاسر شاہ 23ویں اور شاہین شاہ آفریدی 32 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈرکیٹیگری میں جیسن ہولڈرپہلے،بن سٹوکس دوسرے،رویندرا جدیجہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈرکیٹیگری میں بھی پہلے دس کرکٹرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی