پی سی بی اور واپڈا کے اشتراک سے ضلع مہمند میں نمائشی میچ

پی سی بی اور واپڈا کے اشتراک سے ضلع مہمند میں نمائشی میچ

  



لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ اور واپڈا کے باہمی اشتراک سے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں کرکٹ کے نمائشی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ نمائشی میچ مارچ میں کھیلا جائے گا اور یہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر یوم پاکستان کی تقریبات کا حصہ ہوگا۔ نمائشی میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر قومی اور مقامی کھلاڑی شریک ہوں گے۔ اِس بات کا فیصلہ واپڈا ہاؤس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مابین ملاقات کے دوران کیا گیا کرکٹ کا یہ نمائشی میچ ملک کے دور دراز علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کا مثبت تشخص اُجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔میچ کے ذریعے اِس بات کو بھی نمایاں کرنے میں مدد ملے گی کہ چند برس قبل کیورٹیکے شدید خطرات سے دو چار یہ علاقہ اس۱۵ب افواجِ پاکستان، پولیس اور مقامی لوگوں کی قربانیوں کی وجہ سے ایک پُرامن علاقہ بن چکا ہے اور پُر امن حالات کی وجہ سے ہی واپڈا نے گزشتہ سال مئی میں یہاں مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیر اتی کام بھی شروع کردیا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ واپڈا ملک میں پانی اور پن بجلی کے وسائل کی ترقی کے ساتھ ساتھ گزشتہ 50 سال سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی