حمایتِ اسلام خواتین کالج نیو گارڈن ٹاؤن میں سالانہ سپورٹس ڈے

  حمایتِ اسلام خواتین کالج نیو گارڈن ٹاؤن میں سالانہ سپورٹس ڈے

  



 لاہور(سپورٹس رپورٹر)حمایتِ اسلام خواتین کالج نیو گارڈن ٹاؤن لاہور میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات کی بڑی تعداد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔کھیلوں میں 100 میٹر ریس،بوری ریس، چاٹی ریس، ایروبکس،رکاوٹی دوڑ، رسہ کشی، میوزیکل چئیر سمیت دیگر مقابلے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے میاں محمد منیر کا کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہے کھیل تندرستی کے ساتھ خود اعتمادی میں بھی اضافہ کرتے ہیں اس موقع پر کالج کی پرنسپل مسز شہناز مظہر نے کہا کہ خواتین میں کھیلوں کا فروغ کالج کی اولین ترجیح ہے تقریب کے اختتام پر اچھی کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی