اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے شروع ہوگا

  اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے شروع ہوگا

  



ریو ڈی جنیرو (یواین پی) اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ساتواں ایڈیشن 17 فروری سے برازیل میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہونگے۔ یہ ٹورنامنٹ اے ٹی پی 500 سیریز کا حصہ ہوگا جو کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ اے ٹی پی ایونٹ میں سربین کھلاڑی لاسلو ڈیری مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں ارجنٹائن کے میکسیمو گونزالز میریرا اور انکے چلی کے جوڑی دار نکولس جیری ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ 17 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 23 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی