محمد اشرف بٹ نے کرکٹ بڈیز کلب کو شکست دیدی

    محمد اشرف بٹ نے کرکٹ بڈیز کلب کو شکست دیدی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے کرکٹ بڈیز کلب کو میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔میچ میں کرکٹ بڈیز کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔تیس اوور کے میچ میں کرکٹ بڈیز کلب نے 182رنز کا ٹارگٹ دیا۔سجاد علی نے 38اور آصف نے 40رنز کی اننگ کھیلی۔اشرف بٹ کرکٹ کلب کی جانب سے عثمان بٹ نے بہترین باؤلنگ کرستے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں اشرف بٹ کرکٹ کلب نے میچ ایک اوور قبل جیت لیا۔محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کی جانب سے رانا ارسلان نے پچاس جبکہ زاہد عالم نے تیس اور اسرار نے انتیس رنز بنائے۔

میچ کے اختتام پر میچ آفیشلز اور محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کے کوچ محمد اکبر بٹ،شہباز شاہ،اکرم بٹ،اصغر بٹ،ڈاکٹر فرحت عباس نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی