باکسنگ فیڈریشن کا ایشین اور ورلڈ باڈی کیساتھ الحاق ہے،طاہرعباس

  باکسنگ فیڈریشن کا ایشین اور ورلڈ باڈی کیساتھ الحاق ہے،طاہرعباس

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن نے سیکرٹری طاہر عباس نے کہا ہے کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیدار متوازی فیڈریشن اور ایسوسی ایشنز بنا کر کھیلوں کو مقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہماری پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کا ایشین اور ورلڈ باڈی کے ساتھ الحاق ہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر عباس کا کہنا تھا کہ دو اور تین اپریل کو لاہور میں کک باکسنگ کی نیشنل چیمپیئن شپ کا انعقاد کرایا جائے گا جس میں فیڈریشن سے الحق رکھنے والے تمام یونٹس حصہ لینگے۔ اس موقع پر پنجاب کک باکسنگ ایسوس یایشن کے صدر جسٹس (ر) خواجہ فاروق سعید کا کہنا تھا کہ ایسی گیمز کی پرموشن ضروری ہے جس میں پاکستان بین الاقوامی سطح پر میڈل حاصل کر سکتا ہے۔ مارشل آرٹس گیمز میں پاکستان بھی ہماری کھلاڑی حصہ لیکر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ورلڈ کک باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر کے آیا ہوں۔ ورلڈ اور ایشیا میں ہماری باڈی باقاعدہ رجسٹرڈ ہے لیکن بعض عناصر جان بوجھ کر متوازی فیڈریشن بنا کر کھلاڑیوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل لیول کے ساتھ صوبائی سطح پر بھی لیگز میچز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 22 فروری کو نیشنل کک باکسنگ لیگ میں پنجاب کا مقابلہ گلگت بلتستان سے جبکہ اسلام آباد کا مقابلہ کشمیر کی ٹیم سے اسلام آباد میں ہوگا۔ سیکرٹری فیڈریشن طاہر عباس کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکنیکل آفیشلز کے ساتھ ساتھ ریفریز اور ججز کورس بھی کرائیں گے۔

جس میں اپنے آفیشلز کو بین الاقوامی قوانین کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ طاہر عباس کا کہنا تھا کہ 2021ء میں امریکہ میں منعقد ہونے والی ورلڈ مارشل آرٹس گیمز ہمارا ہدف ہے جس میں میڈل حاصل کرینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی