لاہور قلندر اور ایف ایم ہنڈرڈ کے درمیان پارٹنر شپ کا معاہدہ

    لاہور قلندر اور ایف ایم ہنڈرڈ کے درمیان پارٹنر شپ کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)لاہور قلندر اور پرائیویٹ چینل ایف ایم ہنڈرڈ کے درمیان پی ایس ایل فائیو کیلئے ریڈیو میڈیا پارٹنر شپ کا معاہدہ طے پا گیا۔اس موقع پر لاہور قلندر کے سربراہ عاطف رانا اورسٹیشن مینیجر ایف ایم ہنڈرڈ سید انور نقوی موجود تھے۔عاطف رانا نے لاہور قلندر کو سپورٹ کرنے پر ایف ایم ہنڈرڈ کی کاوشوں کو سراہا۔سید انور نقوی نے لاہور قلندر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایف ایم ہنڈرڈ سامعین کے دل میں لاہور قلندر کو سپورٹ کرنے کی امنگ ابھارے گا اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔واضح رہے ایف ایم ہنڈرڈ 2018 میں بھی لاہور قلندر کے ساتھ بطور میڈیا پارٹنر کام کر چکا ہے