کبڈی ورلڈ کپ کامیابی سے جاری ہے، تیمور خان

کبڈی ورلڈ کپ کامیابی سے جاری ہے، تیمور خان

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کامیابی سے جاری ہے، عوام خوش ہیں کہ کبڈی ورلڈ کپ ان کے شہر میں ہورہا ہے، بڑی تعداد میں لوگ میچ دیکھ رہے ہیں اور عوام اپنی مٹی، اپنے کھیل کبڈی سے حقیقی معنوں میں محبت کا اظہار کررہے ہیں، سکیورٹی ایجنسیز نے سکیورٹی کے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کبڈ ی ورلڈ کپ 2020ء کے موقع پر پنجاب سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت کا کام تھا میلہ سجانا اور عوام نے اس میلے کو اپنی شرکت سے بھرپور کامیاب بنایا ہے، شائقین کبڈی اچھے مقابلے دیکھ رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو بھرپور داد بھی دے رہے ہیں، عوام اپنی مٹی، اپنے کھیل کبڈی سے حقیقی معنوں میں محبت کا اظہار کررہے ہیں، دنیا کی کبڈی کی 8بہترین ٹیمیں پاکستان میں اس وقت کھیل رہی ہیں، کبڈی ورلڈ کپ کے لئے ہر ادارے نے اپنا مکمل کردار ادا کی۔ اور میں میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جس نے کبڈی کو بھرپور کوریج دی اور کبڈی ورلڈ کپ کو عوام میں مقبول بنانے میں اپنا رول ادا کیا، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے انعقاد سے کبڈی کو فروغ ملے گا، دنیا کو پیغام مل گیا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور پاکستان کے لوگ اور سکیورٹی ادارے ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین اور سیکرٹری رانا محمد سرور بھی پنجاب سٹیڈیم میں موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی