آئی سی سی انڈر 19فائنل میچ، دونوں ٹیموں کے 5کرکٹرز پر پابندی عائد 

      آئی سی سی انڈر 19فائنل میچ، دونوں ٹیموں کے 5کرکٹرز پر پابندی عائد 

  



 دبئی(آئی این پی)آئی سی سی نے انڈر 19ورلڈکپ فائنل کے بعد جھڑپ کے واقعہ پرایکشن لیتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو قصور وار ٹھہرادیا۔بنگلہ دیش کے3 اور بھارت کے2کرکٹرز پر پابندی لگائی گئی ہے۔بنگلہ دیش کے محمد توحید پر10، شمیم حسین پر8 اور رقیب الحسن پر4 میچز  کی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ بھارت کے آکاش سنگھ  پر8,روی بشنوئی پر 5 میچز کی پابندی  لگائی گئی۔آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈکپ فائنل کے بعد جھڑپ کے واقعہ پر ایکشن لیتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو قصوروارٹھہرادیا۔ ان میں سے تین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جبکہ دو بھارتی کھلاڑی ہیں، جنہیں سزا سنائی گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سیجاری کردہ پریس ریلیز کیمطابق ان کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی کوڈآف کنڈیکٹ کی شق تین کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا گیا ہے۔تمام پانچ کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ بنگلہ دیش کے محمد توحید ہیردئے کو دس، شمیم حسین کو آٹھ اور رقیب الحسن کو چار میچز کیلئے معطل کردیا گیا، بھارت کے آکاش سنگھ کو آٹھ میچز کیلئے معطل کیا گیا ہے جبکہ روی بشنوئی پر پانچ میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔آئی سی سی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی