اولمپئن نصیر بندہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 3 اپریل سے شروع ہوگا

  اولمپئن نصیر بندہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 3 اپریل سے شروع ہوگا

  



راولپنڈی(آن لائن)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام اولمپئن نصیر بندہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 3 اپریل سے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

 کانگریس ممبر پی ایچ ایف اور ریپ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن محمد یاسین نے بتایا کہ اولمپئن نصیر بندہ (مرحوم) کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 12 اپریل تک جاری رہے گا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے رجسٹرڈ کلبز شرکت کریں گے۔#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی