کبڈی ورلڈ کپ: آسٹر یلیا، جرمنی اور بھارت نے میچز جیت لئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے تیسرے روز تین مقابلے ہوئے، پہلے میچ میں آسٹریلیا نے آذربائیجان کو 53-24سے شکست دی، میچ میں آسٹریلیا کے کھلاڑی چھائے رہے، آسٹریلیا کے ریڈر ز نے کامیاب ریڈ کئے اور پوائنٹس لئے جبکہ آسٹریلیا کے جاپھی بھی مکمل فارم میں تھے او ر آذربائیجان کے ریڈرز کو جاپھی ڈال کر پوائنٹ سکور کئے، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے آسٹریلیا کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، دوسرے میچ میں جرمنی نے انگلینڈ کو 49-28سے ہرادیا، تیسرے میچ میں بھارت نے سیرالیون کو45-18سے شکست دی۔12فروری بروز بدھ کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں پہلا میچ آذربائیجان اور کینیڈا کے درمیان دوپہر ڈیڑھ بجے، دوسرا میچ ایران اور جرمنی کے مابین 2بجکر 45منٹ اور تیسرا میچ سیرالیون اور انگلینڈ کے درمیان سہ پہر 4بجے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا۔