اعجاز الرحمن پاکستان ٹین باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر، محمد حسین چٹھہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسلام آباد (اے پی پی) اعجاز الرحمن اور محمد حسین چھٹہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے آئندہ چار برس کے لئے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل متفقہ طور پر منتخب ہوگئے۔ گذشتہ روز انتخابات تین رکنی کمیٹی کی زیرنگرانی منعقد ہوئے، تین رکنی کمیٹی کے سربراہ چوہدری احمد ندیم اکبر تھے جبکہ دیگر ممبران میں کرنل (ر) کامران جنجوعہ اور محمد حسین شامل تھے۔ تفصلات کے مطابق انتخابات میں تمام عہدیداروں کا انتخاب متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔ اعجاز الرحمن کو صدر اور محمد حسین چھٹہ کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے دیگر عہدیداروں میں سنئیر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم (سندھ)، نائب صدور علیم آغا (سندھ) اور سلیم بیگ (پنجاب)، جوائنٹ سیکرٹریز شبیر لشکر (سندھ) اور نورین غفار (پنجاب)، فنانس سیکرٹری شکیل خان (خیبر پختونخوا) اور سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد (اسلام آباد) شامل ہیں جبکہ پانچ رکنی مجلس عاملہ میں محمد حسین (آزاد جموں و کشمیر)، آصف اورکزئی (خیبر پختونخوا)، غلام محمد (بلوچستان)، سجاد شاگردی(گلکت بلتستان) اور ملک لیاقت(پنجاب) شامل ہیں اس کے علاوہ چوہدری احمد ندیم اکبر کو پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا ڈائریکٹر آپریشن مقرر کیا گیا ہے، آخر پر نومنتخب صدر اعجاز الرحمن نے ان کو متفقہ طور پر پر صدر منتخب کرنے پر تمام ہاؤس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہاؤس نے میرے اوپر صدارت کی بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے اور میں اس ذمہ داری کو بھر پور طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا اور ہاؤس کو یکجا ہو کر میرا ساتھ دینا ہوگا، تمام ہاؤس نے اعجاز الرحمن اور محمد حسین چھٹہ کو پاکستان ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہو نے پر مبارکباد دی ہے۔
ان کی قیادت میں ٹین پن باؤلنگ کا کھیل مزید ترقی کرے گا۔