سندھ گرلز تھروبال ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سندھ گرلز تھروبال ٹورنامنٹ (کل) جمعرات سے کراچی میں شروع ہو گا۔ سندھ تھروبال ایسوسی ایشن ویمن ونگ کی صدر ثمن انور نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں دو گیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر-13 اور گرلز انڈر- 15 کے مقابلے منعقد ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنے اپنے ناموں کا اندراج 12 فروری تک کروا سکتے ہیں اور مزید معلومات کے لئے آرگنائزنگ سیکرٹری درخشاں احسان الٰہی شیخ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا مقصد کہ خواتین کے یوتھ کو آگے لانا ہے اور ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والی لڑکیوں کا چناؤ انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے کیا جائیگا اور ان کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں مدعو کرکے جدید اور اعلی تربیت دے کر ایک مضبوط ٹیم تیار کی جائیگی جو بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔