میاں جی بابا قبرستان میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، قاتل بھائی گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ خزانہ بخشو پل نزد میاں جی بابا قبرستان میں نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ملزم اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والے بھائی کو گرفتارکر لیا، ملزم جہانزیب نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول بھائی اورنگزیب کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعی جہانزیب ولد عبد الجلیل سکنہ بخشو پل نے تھانہ خزانہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بھائی اورنگزیب کو کسی نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، ایس پی رورل نجم الحسنین نوجوان کے اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی چمکنی خانزیب خان اورایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز اللہ خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملز م کا سراغ لگا کر جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفیش کو جاری رکھتے ہوئے مقتول کے قریبی رشتہ داروں اور دیگر دوستوں کوبھی شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے، جاری تفتیش کے دوران مقتول کے سگے بھائی جہانزیب ولد عبدالجلیل کے بیانات میں بار بار تبدیلی اور موبائل ڈیٹا کے تناظر میں اسے پولیس تحویل میں لینے اور انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے دوران ملزم جہانزیب نے مقتول بھائی اورنگزیب نے اپنے بھائی جہانزیب کو فون کیا تھا کہ اس نے کباڑ کے گودام میں کسی نامعلوم ملزم کو چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے اور اس کو تھانہ لے جائینگے لیکن چوری کرنے والا ملزم نے ان کیساتھ جھگڑا شروع کر دیا گیا جس کے دوران مقتول کے بھائی جہانزیب کے لوڈ شدہ پستول کی فائر نگ سے اسکا اپنا بھائی اورنگزیب لگ کر جان بحق ہو گیا،ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز اللہ خان نے دیگر تفتیشی ٹیم کے ہمراہ تفتیش کو منطقی انجام دیتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو بے نقاب کرکے گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران اندھے قتل میں ملوث اصل ملزم جہانزیب ولد عبد الجلیل سکنہ بخشو پل کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے سگے بھائی اورنگزیب کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے