توہین عدالت کا رروائی، وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی اور رجسٹرار کی گرفتار کا حکم 

توہین عدالت کا رروائی، وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی اور رجسٹرار کی گرفتار ...

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمدسیٹھ اورجسٹس عبدالشکور پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پرباچاخان یونیورسی کے وائس چانسلر اوررجسٹرار کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔درخواست کی سماعت 27فروری تک ملتوی کردی گئی۔ فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز باچاخان یونیورسٹی کے ملازمین کی جانب سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پرجاری کئے۔ باچاخان یونیورسٹی ملازمین کی جانب سے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ یونیورسٹی کے ملازمین نے وائس چانسلراوررجسٹرارکے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی اورعدالت نے گزشتہ پیشی پردرخواست کی سماعت کرتے ہوئے وائس چانسلراوررجسٹرار کوعدالت طلب کیاتھالیکن عدالتی احکامات کے باوجود وائس چانسلراور رجسٹرار عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پرفاضل بنچ نے وائس چانسلراوررجسٹرار کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کرتے ہوئے27 فروری کو عدالت طلب کرلیا۔

رجسٹرار،گرفتاری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر