مسئلہ کشمیرپر سیاسی جماعتوں کواتحادکی ضرورت ہے،مشعال ملک
اسلام آباد (این این آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پیلٹ اور کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں،بھارتی مظالم کواجاگر کرنے کیلئے باقاعدہ مہم چلانا ہوگی،نریندر مودی آر ایس ایس کے نظریے پر عمل پیرا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو کشمیر پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ مشعال ملک نے مقبول بٹ شہید کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آرٹیکل 370 کے بعد ہندوستان نے کشمیر کو مکمل کنٹرول میں لے رکھا ہے، کشمیریوں کی زمینوں بھارت نے پانچ اگست کے قبضہ کر رکھا ہے،بھارت کشمیر پر ہمیشہ سے دھوکہ دیتا رہا ہے، بھارت کشمیر پر مذاکرات سے ہمیشہ سے پیچھے ہٹتا رہا ہے۔
مشعال ملک