صوابی،دیرینہ عداوت پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اتلہ کا ٹیچر قتل

    صوابی،دیرینہ عداوت پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اتلہ کا ٹیچر قتل

  



صوابی(بیورورپورٹ)پہاڑی علاقہ گدون آمازئی کے گاؤں اُتلہ میں پرانی دشمنی پر مخالف فریق نے فائرنگ کر کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اُتلہ کے ایس ایس ٹی ٹیچر اکبر خان کو قتل کر دیا۔پولیس تھانہ اُتلہ میں بخشیر ولد حمید گل نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اکبر خان ایس ایس ٹی ٹیچر معمول کے مطابق منگل کی صبح ڈیوٹی انجام دینے کے لئے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اتلہ جارہے تھے کہ راستے میں محمود شاہ اور نور الا مین ساکنان امانکوٹ پر مولی نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ رپورٹ میں وجہ قتل پرانی دشمنی بیان کی ہے اُتلہ پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر