رستم میں پولیس کا کومبنگ آپریشن 12 اشتہاری اور مشتبہ گرفتار
رستم (تحصیل رپورٹر) نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ رستم کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 01 مجرم اشتہاری، 03 سہولت کار سمیت 8 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے. ڈی پی او سجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رستم پرویز خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ رستم کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 01 مجرم اشتہاری جرائم پیشہ افراد کے 03 سہولت کاروں سمیت 8 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز 1100 گرام چرس،1 کلاشنکوف،02 رائفل، 01 بندوق،03 پستول اورمتعدد کارتوس برآمد کئے گئے، آپریشنزکے دوران 20 مشتبہ ٹھکانے چیک کئے گئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 155 موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور مشکوک افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا...