ٹانک،جنوبی وزیر ستان کے متاثرین میں معاوضوں کا سلسلہ جاری

ٹانک،جنوبی وزیر ستان کے متاثرین میں معاوضوں کا سلسلہ جاری

  



  

ٹانک (نمائندہ خصوصی)آپریشنوں کے دوران جنوبی وزیرستان میں تباہ اور متاثر ہونے والے مکانات کے مالکان کو معاوضوں کے چیکوں کی ادائیگی کا سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے کمپاؤنڈ میں جاری ہے اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں متاثرہ افراد میں مالی معاوضے کے امدادی چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور شیرانی نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ گھروں کے 3 ہزار چیک پہنچ گئے ہیں اور مزید 5 ہزار امدادی چیک کچھ دنوں میں پہنچ جائینگے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو محسود قبائل کے مشکلات کا احساس ہے اور وہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان تباہ شدہ مکانات کے معاضوں کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ متاثرہ افراد کے مسائل میں کمی لائے جا سکے انہوں نے بتایا کہ چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ اسی طرح روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر