مہنگائی سے تنگ عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں، مشاہد اللہ خان

    مہنگائی سے تنگ عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں، مشاہد اللہ خان

  



اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ عوام جعلی نہیں بلکہ حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں گندم، چینی چوری میں ملوث مافیاز حکومت میں شامل ہیں جب تک موجودہ حکومت ہے اس وقت تک تبدیلی نہیں آئے گی، جب سے حکومت آئی ہے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے کبھی بجلی، گیس، پیٹرولیم کی مصنوعات بڑھائی جا تی ہیں حالیہ گندم چینی بحران میں چار پانچ بندوں نے اربوں روپے کمائے جس کا کبھی وزیر اعظم قوم کو نہیں بتائیں گے

مشاہد اللہ خان

مزید : پشاورصفحہ آخر