ثقافت کے زندہ امین پراجیکٹ کے خلاف دائررٹ پٹیشن نمٹادی گئی
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کے ثقافت کے زندہ امین پراجیکٹ کے خلاف دائررٹ پٹیشن نمٹادی عدالت عالیہ کے دورکنی بنچ نے رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ثقافت کے زندہ امین پراجیکٹ میں مستحق فنکاروں کونظراندازکیاگیاہے لہذاعدالت عالیہ درخواست گذارکوماہواروظیفہ جاری کرنے کے احکامات جاری کرے اس موقع پرڈائریکٹر محکمہ ثقافت شمع نعمت اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سید سکندرحیات شاہ عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کو بتایاگیاکہ ثقافت کے زندہ آمین کے نام سے اداکاروں کے لئے ماہانہ وظیفہ کا پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا جو اب ختم ہوگیا ہے یہ پراجیکٹ 8 مہینوں تک جاری رہا پھر ختم ہوگیا، اب کسی کو معاوضہ نہیں دیا جارہا،جس پردرخواست گذارنے عدالت کو بتایاکہ جب پراجیکٹ شروع تھااس وقت درخواست دائرکی گئی تھی جس پرعدالت نے درخواست گذارکوکہاکہ پراجیکٹ ختم ہوگیا ہے تو پھر کیسے آپ کو وظیفہ دے دیں عدالت نے ڈائریکٹر محکمہ ثقافت کے پراجیکٹ ختم ہونے کی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیا۔