ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کیخلاف ریفرنس میں 2 گواہوں کے بیانات قلمبند

      ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کیخلاف ریفرنس میں 2 گواہوں ...

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کے خلاف دائر ریفرنس میں دوگواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے جبکہ مزیدگواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی گئی فاضل جج نے منگل کے روز عاصمہ وارباب عالمگیرکے خلاف دائر غیر قانونی اثاثوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی اس موقع پر ارباب فیملی سے جائیدادیں خریدنے والے دو افراد کا بیان قلمبند کیاگیاجن میں ملک طارق اعوان اور حاجی وحید گل شامل ہیں، ایک پٹواری کراچی میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکا نیب کے اس کیس میں ایک پٹواری کو آج طلب کیا گیا تھا تاہم وہ بھی پیش ہیں ہوا عدالت نے بعدازاں ریفرنس میں مزیدگواہان کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے اٹھارہ فروری تک سماعت ملتوی کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر