صدرمملکت آج سیالکوٹ میں کامیاب نوجوان پروگرام کاافتتاح کریں گے

  صدرمملکت آج سیالکوٹ میں کامیاب نوجوان پروگرام کاافتتاح کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سیالکوٹ(بیورورپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج سیالکوٹ میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرضہ جات کی تقسیم کا افتتاح کریں گے۔ یہ بات معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے امور نوجواناں عثمان ڈارجناح ہاؤس میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار کا مزید کہنا تھاکہ130ارب روپے کی خطیر رقم سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے یوتھ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے سیالکوٹ کے 22ہزار باصلاحیت اور ہنر مندوں نوجوانوں کی زائد درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن ن سے77 ہزار سے زائد درخواستوں پر کام جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں آج اڑھائی سے تین ہزار نوجوانوں کا ٹیسٹ ہوگا۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اشیاء خورد نوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ حکومت سختی سے نمٹے گی۔ انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو ساڑھے چھ کروڑ روپے جرمانے کئے جا چکے ہیں۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بنائی گئی کمیٹی ذخیرہ اندوزی کے ذمہ داران کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔قبل ازیں معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان امور نوجواناں عثمان ڈار نے صدر پاکستان اور خاتون اول کے سیالکوٹ کے دورہ کے سلسلہ میں انتظامی و سیکیورٹی امور کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں انتظامی و پولیس کے افسران کے اجلاس سے خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز،اے ڈی سی ریونیو میر محمد نواز، اے ڈی سی جنرل میاں رفیق احسن، اے سی جویریہ مقبول رندھاوا، صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ ملک اشرف سمیت متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔
عثمان ڈار