سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن 27فروری کوتیمرگرہ میں گرینڈ شمولیتی جلسہ سے خطاب کر ینگے

  سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن 27فروری کوتیمرگرہ میں گرینڈ شمولیتی جلسہ سے ...

  



تیمرگرہ(بیورورپورٹ) جے یوآئی کے صوبا ئی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن 27فروری کوتیمرگرہ میں گرینڈ شمولیتی جلسہ سے خطاب کر ینگے،تیاریوں کا آغاز کردیا گیا،ضلعی امیر سراج الدین، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اور ترجمان قیصر خان نے مقامی میڈیا نمایندوں کو بتایا کہ ریسٹ ہاو س تیمرگرہ میں منعقدہ جلسہ عام سے صوبا ئی امیر مولانا عطاء الرحمٰن کے علاوہ علماء کرام، مشایخ عظام خطاب کرینگے جس کے لئے تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا،مذکورہ جلسہ میں سینکڑوں افراد مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے اور یہ شمولیتی جلسہ ضلع کے سیاسی فضاء پر گہرے اثرات مرتب کرئیگا

مزید : پشاورصفحہ آخر