پن بجلی سیکٹر،فرانس پاکستان کو ساڑھے8کروڑ روپے امداد دیگا

  پن بجلی سیکٹر،فرانس پاکستان کو ساڑھے8کروڑ روپے امداد دیگا

  



اسلام آباد(پ ر)فرانس پاکستان کو پن بجلی سیکٹر میں بہتری اور گرین ہاؤسز گیسوں کے اخراج میں کمی کیلئے 8کروڑ 50لاکھ روپے امداد فراہم کریگا،یہ رقم پاکستان کیلئے 2016میں کئے گئے 70کروڑ یورو امدادی پروگرام کا حصہ ہے۔گزشتہ روز یہاں معاہدے پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر سید پرویز عباس، پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک مرک بیرٹی اور فرانسیسی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی فلپ سٹین میٹز نے دستخط کئے۔ یہ گرانٹ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کو تکنیکی معاونت کے ضمن میں فراہم کی جائے گی۔ گرانٹ کی سہولت کو پن بجلی منصوبوں کی ٹیرف پر مبنی بولی لگانے، پن بجلی منصوبوں کے لئے فزیبلٹی اسٹڈیز کا جائزہ لینے اور بورڈ ملازمین کی استعداد کار میں بہتری کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔ گرانٹ سے ماحول دوست توانائی کے حصول اور توانائی کی فراہمی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید پرویز عباس نے گرانٹ کی فراہمی پر فرانسیسی حکومت اور فرانسیسی ایجنسی کا شکریہ ادا کیا۔

فرانس امداد

مزید : پشاورصفحہ آخر