عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کی بہتر خدمت کرنا اولین ترجیح، فضل حکیم خان

عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کی بہتر خدمت کرنا اولین ترجیح، فضل حکیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اوران کی بہتر خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے سوات کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جن میں تعلیم، صحت، صاف پانی،شاہراہوں کی تعمیر،گلی کوچوں کی پختگی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ان منصوبوں پر سیاسی وابستگی کے بغیر کام عوام کی خواہشات اور مشاورت سے مکمل کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں کھلی کچہری کے دوران مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف علاقو ں سے آئے ہوئے وفود نے چیئرمین ڈیڈک کو اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے اگاہ کیا جس پر چیئرمین ڈیڈیک نے عوامی مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام میرے دل وجان ہیں جو عزت مجھے مل رہی ہیں وہ عوام ہی کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں اور عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ حلقہ پی کے 5 سمیت پورے سوات میں جاری ترقیاتی کاموں پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی کرپشن کرنا دور کی بات بلکہ کوئی سوچ بھی نہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے سرکاری حکام بخوبی اگاہ ہے سوات میں کسی کو بھی کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی کوئی بھی سرکاری اہلکار اور افسر کرپشن میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کیساتھ ساتھ ضلع بدر بھی کیا جائیگا۔